صدر اوباما نے اس مطالبے کا اعادہ کیا کہ رومنی ادا کیے گئے ٹیکس کی مزید دستاویزات جاری کریں
امریکی صدر براک اوباما نےوائٹ ہاؤس کےعہدے کےلیے ریپبلیکن پارٹی کےحریف مِٹ رومنی کے لیے کہا ہے کہ ’وہ کچھ کر دکھانے کے قابل نہیں‘۔
پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں ہونےوالی ایک تقریب سےخطاب کے دوران مسٹر اوباما نے کہا کہ رومنی کا یہ الزام’ یکسر غلط‘ ہے کہ صدر نے بہبود کی مد میں ہاتھ کھینچ لیے ہیں۔
صدر اوباما نے اس مطالبے کا اعادہ کیا کہ رومنی ادا کیے گئے ٹیکس کی مزید دستاویزات جاری کریں۔
صدر نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کے عہدے کی خواہش رکھنے والوں کی زندگی کھلی کتاب کی طرح ہونی چاہیئے اور یہ کہ ادا کیے گئے ٹیکس کے گوشوارے جاری کرنا اُن کی مہم کا ایک حصہ بن چکا ہے۔
دو سالہ ٹیکس ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ رومنی کے سوٹزرلینڈ کی بینکوں میں اکاؤنٹس ہیں۔
تاہم، اُن کا کہنا تھا کہ اوسط امریکی اپنا ٹیکس بچانے کے لیے بیرون ملک اکاؤنٹ نہیں رکھا کرتےا۔
رومنی نے اپنے نامزد کردہ نائب صدارت کے امیدوار، پال رائن نے پیر کو نیو ہیمپشائر میں اپنی انتخابی مہم جاری رکھی، جہاں اُنھوں نے میڈیکیئر اور معیشت کی پالیسیوں پر مسٹر اوباما پر لفظوں کی بوچھاڑ کی۔
اُنھوں نے کہا کہ رومنی امیروں پر ٹیکس میں کمی کریں گے اور غریبوں پرمحصول کا بوجھ بڑھا دیں گے۔ رومنی نے کہا تھا کہ صدر بننے پر وہ کسی کے ٹیکس میں اضافہ نہیں کریں گے۔
ایک تازہ عوامی جائزے میں کہا گیا ہے کہ 12 فیصلہ کُن اہمیت کی حامل ریاستوں میں ووٹروں کی اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ اُن کے حالات زندگی چار برس قبل کے مقابلے میں ابتر ہوئے ہیں، تاہم پھر بھی وہ مِٹ رومنی کے مقابلے میں صدر اوباما کی حمایت جاری رکھیں گے۔