بیلنس شیٹ کے اجراء سے متعلق الزام پر ان کا کہنا تھا کہ ہماری بیلنس شیٹ تک ہر شخص کی رسائی ہے اور یہ ادارے کی ویب سائٹ پر بھی آویزاں ہے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ ن کے راہنما خواجہ آصف کے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے الزامات میں سچائی ہے تو وہ عدالت میں جائیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ انڈاؤمنٹ فنڈز کا مقصد ہی سرمایہ کاری ہوتا ہے، اس میں زکوٰة کا کوئی پیسہ استعمال نہیں ہوا۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم ان کا ذاتی اسپتال نہیں ۔ وہ انڈاؤمنٹ فنڈز بورڈ کے ممبر بھی نہیں۔
ان کے بقول، سیاست چمکانے والے سیاستدانوں کو الزامات سے پہلے تھوڑی سی تحقیق کر لینی چاہیے تھی۔
بیلنس شیٹ کے اجراء سے متعلق الزام پر ان کا کہنا تھا کہ ہماری بیلنس شیٹ تک ہر شخص کی رسائی ہے اور یہ ادارے کی ویب سائٹ پر بھی آویزاں ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ رمضان میں لوگ دل کھول کر عطیات دیتے ہیں۔ گزشتہ روز سیالکوٹ سے چار کروڑ روپے بطور زکوٰة شوکت خاتم کو ملے۔
ان کے بقول، خواجہ آصف نے اس پیسے کو الزام کے ذریعے روکنے کی کوشش کی ہے ۔
عمران خان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کی مقبولیت سے ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ ان کے الفاظ میں، ’نواز شریف کے بیٹے کے پچاس ارب روپے ملک سے باہر ہیں‘۔
عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے ووٹرز کی تعداد 70 لاکھ سے زائد نہیں جبکہ تحریک انصاف کے صرف ممبرز ہی 70 لاکھ سے زائد ہیں۔