انٹرنیٹ پر قدغنیں: روسی پارلیمان کی قانونسازی

منگل کو روسی زبان سےمتعلق وکی پیڈیا کے ٹائیٹل پیج پربلیک آؤٹ لوگو اور ایک پیغام شائع رہا جس میں کہا گیا تھا کہ اِس قانون سازی کےذریعے روس میں انٹرنیٹ پر ماورائے عدالت سینسرشپ کی لیے راہ ہموار ہو سکتی ہے
روسی پارلیمان کے ایوانِ زیریں نے ایک بل کی منظوری دےدی ہےجس کی رو سے حکومت کو یہ اختیار حاصل ہوگیا ہے کہ وہ ایسے ویب سائٹس کو بلیک لسٹ کردے جن کےبارے میں حکام یہ طے کریں کہ، اُن کے بقول، اِن پر قابلِ اعتراض مواد درج ہے۔

ڈوما نے بدھ کے روز اِس اقدام کے حق میں ووٹ دیا جس کےبارے میں مسودہٴ قانون پیش کرنے والوں کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد کم سن بچوں کو خود کشی اور منشیات کے استعمال سےمتعلق فحش تصاویر اوراطلاعات کی تصویر کشی سے محفوظ رکھنا ہے۔
وکی پیڈیا فاؤنڈیشن کے ترجمان کاکہنا ہے کہ قانون سازی کے ذریعےدر اصل قدغنیں لاگو کرنے کی گنجائش پیدا کی گئی ہے ...



یہ اقدام ایسےوقت کیا گیا ہے جس سے ایک ہی روز قبل روسی زبان میں وکی پیڈیا کے معلومات کے اِس اہم ذریعے نےقانون سازی کے خلاف احتجاج کے طور پر ایک دِن کے لیے اپنا آن لائن کام بند رکھا۔

منگل کو روسی زبان کی وکی پیڈیا کے ٹائیٹل پیج پربلیک آؤٹ لوگو اور ایک پیغام لگا رہا جس میں بتایا گیا تھا کہ اِس قانون سازی کےذریعے روس میں انٹرنیٹ پر ماورائے عدالت سینسرشپ کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

ان تجاویز کا چین کی طرف سےسخت گیر انٹرنیٹ فائروال کے نفاذ کے عمل سے موازنہ کرتے ہوئے، پڑھنے والوں سے مطالبہ کیا گیا کہ اس اقدام کی مخالفت کی جائے۔


جے والش وکی پیڈیا فاؤنڈیشن کے ترجمان ہیں، جو وکی پیڈیا کی روح رواں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ رضاکاروں کی مدد سے تحریری اطلاعات کےاس اہم ذریعےنے اپنے طور پریہ فیصلہ کیا کہ سائٹ کو ایک روز کے لیے بند رکھا جائے۔

قانون کے تحت انٹرنیٹ پر ماورائے عدالت سینسرشپ کی راہ ہموارہوسکتی ہے ...



اُنھوں نے بتایا کہ یہ کام روسی برادری کی طرف سےکیا گیا اور مزید کہا کہ ایڈیٹروں کو خوف اس بات کا ہے کہ بل میں تجویز کردہ شقوں سے تجاوز کرتے ہوئےقابل اعتراض مواد کا اپنے مقصد کا مطلب لیا جاسکتا ہے۔

اُنھوں نے توجہ دلائی کہ وکی پیڈیا علم کا مفت خزینہ ہے جس میں دنیا بھر سے معلومات اکٹھی ہوتی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ روسی ایڈیٹر خیال کرتے ہیں کہ اس طرح کی قانون سازی آزادی اظہار اور شائع کرنے کی آزادی کی راہ میں ایک خطرہ ہے۔