پولیس نے فوری طورپر یہ نہیں بتایا کہ تشدد کے ان واقعات کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔
کینیا کی پولیس نے کہاہے کہ اتوار کے روز گاریسا نامی قصبے میں واقع دو گرجاگھروں پر مسلح افراد کے حملے میں 16 افراد ہلاک اور کم ازکم 40 زخمی ہوگئے۔
حکام کا کہناہے کہ دونوں واقعات میں حملہ آوروں نے عبادت میں مصروف لوگوں پر گرینیڈ پھینکے اور گولیاں چلائیں۔
سب سے مہلک حملہ افریقن آئی لینڈ چرچ پر ہوا جہاں کم ازکم 10 افراد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اہل کار بھی شامل تھے۔
دوسرا حملہ ایک کیتھولک گرجاگھر پر کیا گیا۔
پولیس نے فوری طورپر یہ نہیں بتایا کہ تشدد کے ان واقعات کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔
جب کہ اس سے قبل ہونے والے ایسے ہی حملوں کاالزام صومالیہ سے تعلق رکھنے والی عسکریت پسند تنظیم الشباب اور ان کے حامیوں پر عائد کرتے رہے ہیں۔
گاریسا صومایہ کی سرحد سے تقریباً 140 کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ ہے۔ اس قصب سے 80 کلومیٹر جنوب مغرب میں داداب نامی کیمپ واقع ہے جہاں تقریباً پانچ لاکھ صومالی پناہ گزین مقیم ہیں۔
جمعے کے روز کئی مسلح افراد نے دادب پناہ گزین کیمپ پر حملہ کرکے کینیا کے ایک شخص کو ہلاک اور چار غیرملکی کارکنوں کو اغوا کرلیاتھا۔