رسائی کے لنکس

یمن: نجران میں شدید گولہ باری، ایک پاکستانی کارکن ہلاک


سعودی شہری دفاع کے اہل کاروں کے مطابق، جزان اور نجران میں لڑائی کے دوران، ایک پاکستانی کارکن ہلاک جب کہ چار افراد ہلاک ہوئے۔ ادھر، حوثیوں کے نیوز چینل کے مطابق، جہاز کو سعادہ صوبے میں سعودی سرحد کے قریب طیارہ شکن توب کی مدد سے مار گرایا گیا

حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد کی جانب سے فضائی حملوں میں شامل مراقش کے ایک ایف 16 طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اُن کی جانب سے یہ دعویٰ انسانی بنیادوں پر لڑائی میں جنگ بندی کے آغاز سے ایک دن قبل سامنے آیا ہے۔

سرحد کے ساتھ ہونے والی اس لڑائی میں حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جزان اور نجران شہروں پر میزائل داغے جو ایک اسکول اور گھر کو لگے۔ سعودی شہری دفاع کے اہل کاروں نے بتایا ہے کہ حملے میں ایک پاکستانی شہری ہلاک جب کہ چار افراد زخمی ہوئے۔

ادھر، مراقش کے فوجی حکام کے مطابق، طیارہ آخری بار اتوار کی شام دیکھا گیا۔

اسی اسکواڈرن میں شامل دوسرے جیٹ طیارے کے پائلٹ کے مطابق، اس جہاز کے پائلیٹ کو پیروشوٹ کے ذریعہ جہاز سے باہر نکلتے نہیں دیکھا گیا۔

حوثیوں کے نیوز چینل کے مطابق، جہاز کو سعادہ صوبے میں سعودی سرحد کے قریب طیارہ شکن توپ کے فائر سے مار گرایا گیا۔

لڑاکا طیاروں نے سعودی سرحد کے ساتھ والےسعادہ کے خطے، اور ساتھ ساتھ یمن کے جنوب مغربی علاقے طائز اور مشرق میں واقع تیل پیدا کرنے والے صوبہٴ معرب پر حملے جاری رکھے۔

سعودی اور امریکی حکام نے گذشتہ ہفتے جنگ بندی کی تجویز کا اعلان کیا تھا تاکہ غذائی اشیا، ایندھن اور ادویات کو یمن کی شہری آبادی تک پہنچایا جا سکے۔
حوثیوں نے اتوار کو کہا ہے کہ اُنھوں نے یہ منصوبہ تسلیم کرلیا ہے، جس پر منگل سے آغاز ہونا ہے۔

XS
SM
MD
LG