رسائی کے لنکس

یمن میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار اماراتی فوجی ہلاک


متحدہ عرب امارات کے فوجی ساحلی شہر عدن میں (فائل فوٹو)
متحدہ عرب امارات کے فوجی ساحلی شہر عدن میں (فائل فوٹو)

متحدہ عرب امارات کے سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ یمن میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس سے اس پر سوار چار اماراتی فوجی ہلاک ہو گئے ۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی "ڈبلیو اے ایم" نے ہفتہ کو خبر دی کہ مرنے والے فوجی یمن میں شیعہ باغیوں کے خلاف برسرپیکار سعودی عرب کی زیرقیادت عسکری اتحاد کا حصہ تھے۔

ہیلی کاپٹر گرنے کا یہ واقعہ جنوبی صوبہ شبوہ میں پیش آیا جہاں امریکی فضائیہ بھی القاعدہ کی مقامی شاخ کے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنا چکی ہے۔

سعودی زیر قیادت اتحاد یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

حوثی باغیوں نے 2015ء میں دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا تھا جس کے باعث بین الاقوامی منظور شدہ یمنی حکومت کو پہلے سعودی عرب اور پھر یمن کے ساحلی شہر عدن منتقل ہونا پڑا۔

اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے حال ہی میں بتایا تھا کہ یمن کی آبادی کے 80 فیصد حصے کو خوراک، صاف پانی اور طبی امداد کی اشد ضرورت ہے۔

رواں سال اپریل میں یہاں ہیضے کی وبا پھیلنے سے اب تک 1700 سے زائد افراد ہلاک اور تین لاکھ 20 ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG