یمن کے صوبے صعدہ میں پیر کے روز ایک مارکیٹ پر فضائی حملے میں 10 سے زیادہ عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
ہوثیوں کے زیراہتمام چلنے والے میڈیا نے بھی فضائی حملوں کی خبر دی ہے۔
خبررساں ادارے رائٹرز نے ایک مقامی اسپتال الجمہوری کے سربراہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فضائی حملے میں 13 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فضائی حملہ سعودی قیادت کی فورسز نے کیا جو یمن میں ایران کے حامی مسلح گروپ ہوثیوں کے خلاف لڑ رہی ہیں۔
ایران یمن میں ہوثیوں کی حمایت کرتا ہے۔ المسرہ ٹی وی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ان فضائی حملوں میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اتحادی افواج کے ترجمان نے اس درخواست پر کوئی فوری ردعمل ظاہر نہیں کیا جس میں ان سے حملوں پر تبصرے کے لیے کہا گیا تھا اور نہ ہی سعودی اتحاد یا سعودی حکام کی جانب سے اس حملے کی تصدیق کی گئی ہے۔