رسائی کے لنکس

چین کے صدر شی اگلے ہفتے روس کا دورہ کریں گے


چین اور روس کے صدرو کے درمیان مذاکرات ۔ فائل فوٹو
چین اور روس کے صدرو کے درمیان مذاکرات ۔ فائل فوٹو

بیجنگ اور کریملن نے جمعہ کو بتایا کہ چینی صدر شی جن پنگ اگلے ہفتے روس کا تین روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ روسی رہنما ولادیمیر پوٹن سے دوطرفہ اور عالمی معامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اگلے ہفتے کے اس دورے کا اعلان اس کے ایک روز بعد کیا گیا ے جب چین نے روس اور یوکرین پر زور دیا کہ وہ اپنے تصادم کو ختم کرنے کے لیے امن مذاکرات شروع کریں۔

روس نے ایک سال سے زیادہ عرصہ قبل یوکرین پر حملہ کیا تھا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے جمعے کو کہا کہ شی جن پنگ کا دورہ روس دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک رابطوں اور عملی تعاون کو فروغ دے گا اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں نیا جوش پیدا کر دے گا۔

یوکرین کے صدر وولوڈو میر زیلنسکی نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ صدر شی سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد چین کی جانب سے دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کے لیے کہا گیا۔

یوکرین چین اور روس نے متعدد شعبوں میں اپنے تعلقات کو مضبوط کیا ہے اور اب ایسی پارٹبر شپ میں داخل ہو گئے ہیں، جس کے بارے ان کا کہنا ہے کہ یہ لا محدود ہیں۔

اس رپورٹ کے لیے کچھ مواد خبر ساں ادارے رائٹر اور ایجنسی فرانس پریس سے لیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG