دنیا بھر میں ہر سال 21 جون کو 'یوگا' کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ مختلف ممالک میں اس دن کی مناسبت سے یوگا ایونٹس منعقد کیے جاتے ہیں جس میں ہر عمر کے افراد یوگا کرتے ہیں۔ بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے 14 ستمبر 2014 کو اقوامِ متحدہ میں اپنی تقریر کے دوران یوگا کا عالمی دن منانے کی تجویز دی تھی جسے منظور کرنے کے بعد 21 جون کو یوگا کا عالمی دن مقرر کیا گیا تھا۔ بھارت، پاکستان، نیپال، جاپان اور ملائیشیا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں یوگا ڈے کیسے منایا گیا دیکھیے اس پکچر گیلری میں۔
عالمی یومِ یوگا، پارکوں میں یوگیوں کا رش

1
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں نوجوانوں کا گروپ یوگا کر رہا ہے۔

2
پاکستان کے شہر راولپنڈی کے ایک پارک میں یوگا سیشن میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

3
لاہور کے ایک پارک میں خواتین یوگا کر رہی ہیں۔

4
اس دن کو منانے کا آغاز 2015 میں ہوا تھا جس کا مقصد یوگا سے متعلق آگاہی اور اس کی افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔