دنیا بھر میں ہر سال 21 جون کو 'یوگا' کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ مختلف ممالک میں اس دن کی مناسبت سے یوگا ایونٹس منعقد کیے جاتے ہیں جس میں ہر عمر کے افراد یوگا کرتے ہیں۔ بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے 14 ستمبر 2014 کو اقوامِ متحدہ میں اپنی تقریر کے دوران یوگا کا عالمی دن منانے کی تجویز دی تھی جسے منظور کرنے کے بعد 21 جون کو یوگا کا عالمی دن مقرر کیا گیا تھا۔ بھارت، پاکستان، نیپال، جاپان اور ملائیشیا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں یوگا ڈے کیسے منایا گیا دیکھیے اس پکچر گیلری میں۔
عالمی یومِ یوگا، پارکوں میں یوگیوں کا رش

5
ملائیشیا میں بھی یوگا کے عالمی دن پر خصوصی ایونٹ منقعد کیے گئے ہیں۔

6
یوگا ایک قدیم مشق ہے جس کی جڑیں بھارتی فلسفے سے جُڑی ہیں۔

7
یوگا کا آغاز ایک روحانی مشق کے طور پر ہوا تھا۔

8
اب نہ صرف بھارت بلکہ امریکہ، یورپ اور دنیا کے کئی ممالک صحت مند رہنے کے لیے یوگا کو فروغ دے رہے ہیں۔