اسلام آباد میں قائم افغان بستی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے ملک میں امن قائم نہیں ہو جاتا تو ان کے لیے واپس افغانستان جانا ممکن نہیں ہے۔ چالیس سال قبل سرد جنگ کے دوران لاکھوں افغان مہاجرین پاکستان آگئے تھے جن کی بڑی تعداد اسلام آباد میں مقیم ہے۔