امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں خوف ناک آگ بھڑک اٹھی ہے جس نے لگ بھگ 11.6 اسکوائر کلومیٹر رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آگ کے سبب لاس اینجلس کے رہائشی علاقے پیسیفک پیلیسیڈز کے کئی گھر جل کر خاک ہو گئے ہیں۔ متاثرہ علاقے سے ہزاروں افراد محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو گئے ہیں۔ آگ سے متاثرہ علاقے میں کئی سلیبریٹیز کی بھی رہائش گاہیں ہیں۔ حکام کے مطابق منگل کو لگنے والی آگ کے سبب 13 ہزار سے زائد گھروں کو خطرہ ہے۔ آگ اور تیز ہواؤں کے سبب لاس اینجلس میں دو فلموں کے پریمیئر بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔