رسائی کے لنکس

امریکی انتخابات کے نتائج میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدارتی انتخاب میں دلچسبی رکھنے والے بہت سے لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ آخر کیا وجہ ہے کہ امریکہ جیسے مربوط نظام جمہوریت میں منگل کے روز ہونے والے انتخابات کے نتائج میں تاخیر ہو رہی ہے؟

اس کا جواب یہ ہے کہ کرونا وائرس سے پھیلنے والی عالمی وبا کی وجہ سے بہت سے امریکی ووٹروں نے انتخابات میں ڈاک کے ذریعہ ووٹ ڈالنے کو ترجیح دی، اور وہ ریاستیں جہان کانٹے کا مقابلہ ہے، ان میں ڈاک کے ذریعہ موصول ہونے والے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونا ابھی باقی ہے۔

ان ریاستوں میں پینسلوانیا اور وسکانسن کی ریاستیں شامل ہیں جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن میں سخت مقابلہ ہے۔

تین نومبر کو ہونے والے انتخابات سے پہلے چھ کروڑ پچاس لاکھ کے قریب ووٹروں نے اپنا ووٹ ڈاک کے ذریعہ ارسال کیا۔ اس کے علاوہ چار کروڑ کے قریب امریکیوں نے الیکشن کے دن سے پہلے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

امریکہ میں ساڑھے چھ کروڑ کے لگ بھگ ووٹ ڈاک کے ذریعے بھیجے گئے ہیں۔
امریکہ میں ساڑھے چھ کروڑ کے لگ بھگ ووٹ ڈاک کے ذریعے بھیجے گئے ہیں۔

لہذا منگل کی صبح تک ایسے ووٹ لفافوں میں بند پڑے رہے اور انہیں الیکشن کے دن سے پہلے شمار نہیں کیا گیا۔

امریکی نظام کے تحت ڈاک کے علاوہ لوگ الیکشن کے روز سے پہلے ارلی ووٹنگ کی سہولت استعمال کر کے مخصوص جگہوں پر جا کر بھی ووٹ ڈالتے ہیں۔ لیکن ان ووٹوں کی گنتی میں ایسی کوئی تاخیر نہیں ہوتی۔ لیکن اس بار ان کی تعداد غیر معمولی طور پر زیادہ ہے۔

XS
SM
MD
LG