پاکستان کے رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مرکزی شاہراہوں کے قریب موجود دیواروں کی آرائش اور خوبصورتی کے لیے نوجوانوں نے ان پر وال پینٹنگ کی۔ نوجوانوں کے بقول شہر کی دیواروں پر بلوچستان کی ثقافت اور لوگوں کے رہن سہن کو مصوری کے ذریعے اجاگر کرنے کا مقصد ملک بھر سے کوئٹہ آنے والے لوگوں کو مثبت پیغام دینا ہے۔ نوجوانوں کے مطابق دیواروں پر وال چاکنگ اور پوسٹرز کے باعث شہر کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے۔