اٹلی کا شہر وینس ان دنوں ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا شدید طور پر شکار ہے۔ سمندر کی سطح میں اضافے سے وہاں بدترین سیلاب آیا ہوا ہے۔ وینس کے میئر نے کہا ہے کہ سیلابی پانی نے شہر کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
اطالوی شہر وینس زیرِ آب آگیا

1
وینس میں منگل کو سیلابی پانی کی سطح سمندر سے 6 فٹ سے بھی زیادہ بلند ہو چکی تھی۔ یہ سطح یہاں 1966 میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے صرف ڈھائی انچ کم ہے۔

2
سیلابی صورتِ حال کے سبب گاڑیاں بھی پانی میں ڈوب گئیں اور لوگوں کی مدد کے لیے انتظامیہ نے غوطہ خوروں کو طلب کر لیا۔

3
بدھ کو سیلابی پانی کا ایک اور بڑا ریلا آیا جس کے باعث لوگوں کو اپنے سامان سمیت محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔

4
وینس کے میئر لوئیگی بروگنارو سیلابی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے خود بھی امدادی کاموں میں مصروف رہے۔ زیرِ نظر تصویر میں وہ وینس کے سینٹ مارکس اسکوائر کے قریب سے گزر رہے ہیں جہاں پانی کی سطح بلند تر ریکارڈ کی گئی تھی۔