رسائی کے لنکس

صدر ٹرمپ کا انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے پھر انکار، حامیوں کے واشنگٹن میں مظاہرے

اتوار کو اپنی ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔ ابھی ہمیں طویل سفر طے کرنا ہے۔ یہ دھاندلی زدہ الیکشن تھے۔ 

19:00 3.11.2020

19:26 3.11.2020

تامل ناڈو کے ایک گاؤں میں کاملا ہیرس کے پوسٹرز

بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے ایک گاؤں میں امریکہ میں نائب صدارت کی امیدوار کاملا ہیرس کے پوسٹرز لگے ہوئے ہیں۔

مقامی لوگ ان پوسٹرز کی تصویریں کھینچ کر اپنے موبائل فونز میں محفوظ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کاملا ہیرس کی والدہ بھارت سے امریکہ آئی تھیں۔ کاملا کے ماموں اب بھی بھارت میں مقیم ہیں۔

19:35 3.11.2020

بھارت: ٹرمپ کی کامیابی کے لیے پوجا

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں دائیں بازو کی ایک جماعت 'ہندو سینا' کے کارکن امریکی انتخابات میں صدر ٹرمپ کی جیت کے لیے پوجا کر رہے ہیں۔

02:32 4.11.2020

امریکی صدارتی انتخاب میں فاتح کا اعلان کون کرتا ہے؟

بہت سے لوگوں کے خیال میں امریکہ کی صدارت کا فاتح وہ ہوتا ہے جس کا اعلان میڈیا کرتا ہے اور ہارنے والا امیدوار اپنی تقریر میں اپنی شکست کو قبول کر لیتا ہے۔ لیکن در حقیقت ایسا نہیں ہے۔

کسی صدارتی امیدوار کی فتح کے باضابطہ اعلان میں مہینوں لگ جاتے ہیں، اور یہ ایک طویل عمل ہے جو جنوری میں جا کر مکمل ہوتا ہے۔

اس عمل میں امریکی شہری انتخاب کرنے والے کو ووٹ دیتے ہیں، پھر یہ انتخاب کنندہ صدرکو ووٹ دیتا ہے اور پھر کانگریس الیکشن کے فاتح کا اعلان کرتی ہے۔

امریکن یونیورسٹی میں سائن انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اینڈ پالیٹکس کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایمی ڈیسی کہتی ہیں کہ ایک تو انتخاب والا دن ہوتا ہے، جب انتخاب کرنے والوں کو منتخب کیا جاتا ہے، پھر دسمبر میں یہ انتخاب کرنے والے مل بیٹھتے ہیں اور صدر کیلئے رائے دہی ہوتی ہے، اور پھر جنوری میں جا کرکانگریس انتخابات کی تصدیق وتوثیق کرتے ہوئے صدر کا اعلان کرتی ہے۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG