رسائی کے لنکس

صدر ٹرمپ کا انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے پھر انکار، حامیوں کے واشنگٹن میں مظاہرے

اتوار کو اپنی ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔ ابھی ہمیں طویل سفر طے کرنا ہے۔ یہ دھاندلی زدہ الیکشن تھے۔ 

12:06 8.11.2020

الیکشن میں نے جیتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ وہ الیکشن جیت گئے ہیں اور انہوں نے سات کروڑ 10 لاکھ قانونی ووٹ حاصل کیے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ مبصرین کو ووٹوں کی گنتی کے مقامات پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور یہ برا ہوا ہے کہ ہمارے مبصرین کو ووٹوں کی گنتی کا عمل دیکھنے نہیں دیا گیا۔ ان کے بقول ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔

صدر ٹرمپ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ انہوں نے سات کروڑ 10 لاکھ ووٹ حاصل کیے جو پہلی مرتبہ کسی صدر نے صدارت کی مدت کے دوران حاصل کیے ہیں۔

11:32 8.11.2020

جو بائیڈن کا نصف صدی پر محیط سیاسی کریئر

ستتر سالہ جو بائیڈن قومی سیاست میں کئی دہائیوں سے سرگرم ہیں۔ وہ سینیٹر اور پھر آٹھ سال تک سابق صدر براک اوباما کے ساتھ بطور نائب صدر کام کر چکے ہیں۔

بیس جنوری 2021 کو اپنی حلف برداری کے وقت اُن کی عمر 78 برس ہو گی اور یوں وہ امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ہوں گے۔

بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم میں صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور وہ کہتے رہے ہیں کہ ان کا مقصد ٹرمپ انتظامیہ کو رخصت کرنا ہے کیوں کہ ان کے بقول صدر ٹرمپ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں۔

اپنی ویب سائٹ پر جو بائیڈن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "ہمیں یہ یاد رکھنا ہے کہ ہم کون ہیں۔ ہم امریکی ہیں، سخت جان، جلدی سے ابھرنے والے اور ہمیشہ پر امید رہنے والے ہیں۔ ہمیں ایک دوسرے سے عزت سے پیش آنا چاہیے۔"

مزید پڑھیے

11:19 8.11.2020

لوگوں کو تقسیم نہیں متحد کروں گا: جو بائیڈن کا قوم سے خطاب

امریکہ کے نو منتخب ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن نے ہفتے کی شب قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگوں کو تقسیم نہیں بلکہ متحد کریں گے۔

منگل کو ہونے والے امریکی انتخابات کے بعد ہفتے کو جب بائیڈن کی جیت واضح ہوئی تو انہوں نے ریاست ڈیلاویئر کے شہر ولمنگٹن میں اپنی جماعت کی نائب صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کے ہمراہ قوم سے خطاب کیا۔

انہوں کہا کہ وہ تمام امریکیوں کے صدر ہیں اور وہ امریکہ کو ایک بار پھر دنیا بھر میں قابلِ احترام بنائیں گے۔

بائیڈن نے اپنے حامیوں کو کہا کہ وہ ان ووٹرز سے بھی ملیں جنہوں نے اُنہیں ووٹ نہیں دیا۔ اُن کے بقول وہ خود کئی بار ناکامی سے دو چار ہوئے لیکن اب ایک دوسرے کو موقع دینے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے

10:54 8.11.2020

جو بائیڈن نیواڈا میں بھی کامیاب، غیر سرکاری نتائج

ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ریاست پینسلوینیا کے بعد نیواڈا میں بھی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

نیواڈا کے چھ الیکٹورل ووٹ ملنے کے بعد بائیڈن کے ووٹوں کی کل تعداد 279 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ان کے ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹ کی تعداد 214 ہے۔

امریکہ کی مزید چار ریاستوں نارتھ کیرولائنا، جارجیا، ایریزونا اور الاسکا میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے جن کے نتائج آنا باقی ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG