امریکہ کے صدر جو بائیڈن اپنے پہلے دورۂ مشرقِ وسطیٰ پر ہیں۔ جہاں انہوں نے اسرائیل، مغربی کنارے اور سعودی عرب کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ اور وزیرِاعظم یائر لاپیڈ، فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس اور سعودی فرماں روا سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ جو بائیڈن کے اس دورے کی ترجیحات میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات، علاقائی استحکام اور ایران کے جوہری عزائم کو روکنا شامل ہے۔ صدر بائیڈن کے اس دورے کو کافی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔ ان کے اس دورے پر ایک نظر اس پکچر گیلری میں۔
امریکی صدر کا دورۂ مشرقِ وسطیٰ

5
مغربی کنارے میں صدر بائیڈن نے مذہبی مقام کا دورہ بھی کیا۔

6
مغربی کنارے میں امریکی صدر کی فلسطینی اتھارٹی کے صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران الجزیرہ کی مقتول صحافی شیریں ابو عاقلہ کی تصویر بھی رکھی گئی۔

7
فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے صدر بائیڈن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔

8
امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم نے یروشلم میں پہلی 'آئی ٹو یو ٹو' گروپ کے ورچوئل اجلاس میں بھی شرکت کی۔