رسائی کے لنکس

امریکہ کے لیے قربانی دینے والے فوجیوں کی یاد میں ’میموریل ڈے‘

امریکہ میں مئی کے آخری ہفتے میں پیر کو ’میموریل ڈے‘ منایا جاتا ہے۔ اس دن فوج میں خدمات ادا کرنے اور ملک کے لیے جان دینے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ اس دن امریکہ میں وفاقی سطح پر تعطیل ہوتی ہے۔ میموریل ڈے پر شہری جنگوں کی یادگاروں پر جاتے ہیں جب کہ ملک کے لیے جان دینے والے فوجیوں کی قبروں پر پھول رکھتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک کے تجارتی مراکز پر خصوصی رعایتی سیل لگائی جاتی ہے اور موٹر سائیکل سوار ریلی نکالتے ہیں۔


XS
SM
MD
LG