رسائی کے لنکس

عراق: امریکی قیادت والے اتحاد کا افواج کی تعداد میں کمی لانے کا فیصلہ


فائل
فائل

داعش کے خلاف امریکی قیادت والے اتحاد نے جمعے کے روز کہا ہے کہ اگر بَری فوج کی مشترکہ کمان کے صدر دفتر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو اُن کی افواج کی ایک چھوٹی تعداد کا عراق سے انخلا ہوسکتا ہے۔

اتحاد نے پیر کے روز بغداد میں ایک تقریب میں اعلان کیا کہ فوج کا ہیڈکوارٹر بند کیا جا رہا ہے۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں عراق اور شام میں داعش کے خلاف بڑی حربی کارروائیاں بند ہوں گی، جب کہ اتحاد کی ذمہ داریاں تبدیل ہو جائیں گی۔

اتحاد کے ترجمان، امریکی فوج کے کرنل ٹھومس ویل نے 'وائس آف امریکہ' کو بتایا کہ ''ہیڈکوارٹرز کو مضبوط کرنے کی صلاحیت کی بدولت کارروائیوں کے ضمن میں اہل کاروں کی نفری کچھ قدر کم ہوگی''۔

ویل نے کہا کہ اس تبدیلی کے نتیجے میں واحد ہیڈکوارٹرز کے سائے تلےاتحادی مشن مضبوط ہوگا تاکہ عراقی سکیورٹی افواج (آئی ایس ایف) کی مشاورت اور اعانت ہوسکے۔

عراق میں اتحادی افواج کی اصل تعداد کا علم نہیں۔ لیکن، امریکہ نے کہا ہے کہ اُس کے اندازے کے مطابق ملک میں افواج کی تعداد 5000 ہے۔

ویل نے کہا کہ وقت کزرنے کے ساتھ رفتہ رفتہ یہ تعداد کم ہوگی، ایسے میں جب آئی ایس ایف کی صلاحیت اور استعداد میں اضافہ ہوگا۔

گذشتہ دسمبر میں عراقی حکومت نے داعش کے دہشت گرد گروپ کے خلاف فتح کا اعلان کیا جب شدت پسندوں کا شام کی سرحد کے قریب مغربی انبار کے باقی ماندہ حصوں میں کنٹرول ختم ہوا۔

XS
SM
MD
LG