ہالی وڈ کے نامور اداکار جارج کلونی اور ان کی لبنانی نژاد برطانوی منگیتر امل عالم الدین اسی ہفتے رشتہ ازدواج میں بندھنے جا رہے ہیں۔ دو بار آسکر ایوارڈ جیتنے والے 53 سال کے کلونی اور ان کی 36 سالہ منگیتر اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔
جارج کلونی اور امل عالم الدین رشتہ ازدواج میں بندھنے کو تیار

1
دو بار آسکر ایوارڈ جیتنے والے 53 سال کے کلونی اور ان کی 36 سالہ منگیتر اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

2
شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والےمہمانوں کو کشتیوں کے ذریعے امن کینال ریزورٹ تک لانے کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

3
جارج کلونی اور امل کی طرف سے شادی کی تقریب کے لیے 150 سے زائد ہالی وڈ کے فلمی ستاروں اور دیگر نامور شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

4
جارج کلونی نے شادی کے لیے اٹلی کے شہر وینس کا انتخاب کیا۔