رسائی کے لنکس

صدر جو بائیڈن جمعرات، نومبر۔ 7، 2024 کو واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن سے خطاب کرتے ہوئے (اے پی فوٹو)
صدر جو بائیڈن جمعرات، نومبر۔ 7، 2024 کو واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن سے خطاب کرتے ہوئے (اے پی فوٹو)

صدربائیڈن کاخطاب: میری انتظامیہ ٹرمپ ٹیم کے ساتھ اقتدارکی پرامن اورمنظم منتقلی پر کام کرے گی

امریکی قوم سے خطاب میں جمعرات کو کہا کہ انہوں نے ڈونلڈٹرمپ سے بات کی ہے اور انہیں پانچ نومبر کے الیکشن میں ان کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ امریکی قوم الیکشن کے بعد پر امن اور منظم انتقال اقتدارکی مستحق ہے۔

10:55 6.11.2024

امریکہ کی سینیٹ میں ری پبلکن پارٹی کی برتری

امریکہ میں 100 رکنی سینیٹ کی 34 نشستوں پر بھی الیکشن ہو رہے ہیں۔ ان 34 میں سے کئی نشستوں پر ممکنہ امیدوار کی غیر سرکاری طور پر کامیابی کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

سامنے آنے والے نتائج کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے دو امیدواروں نے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں پر برتری حاصل کر لی ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 51 نشستیں ری پبلکن پارٹی کو مل جائیں گی جس کے بعد اس کا کنٹرول سینیٹ پر ہو جائے گا۔

11:10 6.11.2024

ٹرمپ اہم ریاست جارجیا میں بھی کامیاب، الیکٹورل ووٹ 246 ہو گئے

ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ایک اور اہم ریاست جارجیا میں بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔

جارجیا کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 16 ہے۔ یہ ووٹ حاصل کرنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 246 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کاملا ہیرس کو 210 الیکٹورل حاصل ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ کا صدر منتخب ہونے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے ہوتے ہیں۔

11:30 6.11.2024

صدارتی الیکشن: 43 ریاستوں کے نتائج کا اعلان، سات میں ووٹوں کی گنتی جاری

امریکی صدارتی الیکشن کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 246 الیکٹورل ووٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس 214 الیکٹورل ووٹس کے ساتھ پیچھے ہیں۔

اب تک 43 ریاستوں کے نتائج آ چکے ہیں اور مزید سات ریاستوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔

کانٹے کے مقابلے والی سات ریاستوں میں سے دو کے نتائج آ چکے ہیں جن میں جارجیا اور نارتھ کیرولائنا سے ٹرمپ کامیاب ہوئے ہیں۔

بقیہ کی پانچ ریاستوں پینسلوینیا، ایریزونا، نیواڈا، وسکونسن اور مشی گن میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ جب کہ دیگر دو ریاستیں جن کے نتائج آنا باقی ہیں ان میں منی سوٹا اور الاسکا شامل ہیں۔

11:38 6.11.2024

کاملا ہیرس کے انتخابی ہیڈکوارٹر کے باہر کیا صورتِ حال ہے؟

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کے انتخابی ہیڈکوارٹر کے باہر کیا صورتِ حال ہے؟ رپورٹ کر رہے ہیں اسد حسن۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG