رسائی کے لنکس

امریکی نائب صدر اور ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس شکست تسلیم کرنے کے بعد اپنے حامیوں کو ہاتھ ہلاتے ہوئے۔چھے نومبر واشنگٹن ڈی سی
امریکی نائب صدر اور ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس شکست تسلیم کرنے کے بعد اپنے حامیوں کو ہاتھ ہلاتے ہوئے۔چھے نومبر واشنگٹن ڈی سی

شکست تسلیم، جدو جہد جاری رکھیں گے: کاملا ہیرس

انہوں نے کہا کہ یہ جنگ "ووٹنگ بوتھ، عدالتوں اور عوامی چوکوں میں جاری رہے گی۔ ‘‘بعض اوقات لڑائی میں کچھ وقت لگتا ہے،‘‘ انہوں نے کہا ’’اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم جیت نہیں پائیں گے۔‘‘

08:46 6.11.2024

کاملا کو کولوراڈو میں کامیابی، الیکٹورل ووٹ 112 ہو گئے

ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیرس ریاست کولوراڈو سے کامیاب ہو گئی ہیں۔

ریاست کے تمام 10 الیکٹورل ووٹس ملنے کے بعد کاملا ہیرس کے مجموعی الیکٹورل ووٹس کی تعداد 112 ہو گئی ہے۔

08:58 6.11.2024

ٹرمپ مونٹانا سے کامیاب، الیکٹورل ووٹ 198 ہو گئے

ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ریاست مونٹانا سے کامیاب ہو گئے ہیں۔

ریاست کے تمام 4 الیکٹورل ووٹس ملنے کے بعد ٹرمپ کے مجموعی الیکٹورل ووٹس کی تعداد 198 ہو گئی ہے.

09:15 6.11.2024

ٹرمپ ریاست یوٹا، کنساس، آئیوا اور آئیڈاہو سے کامیاب

امریکہ کے سابق صدر اور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید چار ریاستوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست یوٹا، کنساس، آئیوا اور آئیڈاہو میں کامیابی ملی ہے۔

ان چار ریاستوں میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹ 214 ہو گئے ہیں۔

امریکہ کا صدر منتخب ہونے کے لیے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنا ضروری ہیں۔

09:19 6.11.2024

کاملا ہیرس کے الیکٹورل ووٹوں میں اضافہ

امریکہ کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کاملا ہیرس نے ریاست واشنگٹن، کیلی فورنیا اور امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سے کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ کا صدر منتخب ہونے کے لیے مجموعی 538 الیکٹورل ووٹوں میں سے 270 کا حصول لازم ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG