بھارتی نژاد ڈیموکریٹک امیدوار سوہاس سبرامنیم ورجینیا سے کامیاب
امریکہ کی ریاست ورجینیا سے ایوانِ نمائندگان کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار سوہاس سبرامنیم کامیاب ہو گئے ہیں۔ سوہاس ورجینیا سے کانگریس کا انتخاب جیتنے والے پہلے بھارتی نژاد امریکی بن گئے ہیں۔مزید تفصیل صبا شاہ خان سے۔
کس امیدوار کو کتنے الیکٹورل ووٹ مل چکے ہیں؟
کاملا ہیرس ورجینیا، نیو میکسیکو اور اوریگن میں کامیاب
ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کاملا ہیرس نے مزید تین ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔
کاملا ہیرس کو ورجینیا، نیو میکسیکو اور اوریگن میں کامیابی ملی ہے۔
ان تین ریاستوں میں کامیابی کے بعد کاملا ہیرس کے الیکٹورل ووٹ 205 ہو گئے ہیں۔
اہم ریاست نارتھ کیرولائنا میں ٹرمپ کامیاب
امریکہ کے انتخابات میں کسی بھی امیدوار کی کامیابی کے لیے سات ریاستوں کو اہم قرار دیا جا رہا تھا جن میں نارتھ کیرولائنا بھی شامل تھی۔
ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے نارتھ کیرولائنا میں کامیابی اپنے نام کر لی ہے جس کے بعد یہاں سے 16 الیکٹورل ووٹ ٹرمپ کو مل گئے ہیں۔
نارتھ کیرولائنا میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 230 ہو گئی ہے۔