ووٹ انتخابی دفاتر تک کیسے پہنچتے ہیں؟
امریکہ میں الیکشن کے دن ووٹنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کو انتخابی دفاتر تک حفاظت سے پہنچانے کے لیے مختلف ریاستوں میں متعدد طریقے اپنائے جاتے ہیں۔
اہم سوئنگ ریاست پنسلوینیا میں مختلف کاؤنٹیز اس مقصد کےلیے کئی طریقے استعمال کرتی ہیں۔ پولیس اپنی حفاظت میں سیل بند کنٹینرز اور دیگر دستاویزات کو انتخابی دفاتر تک پہنچاتی ہے۔
مثال کے طور پر ہیرس برگ کے مشرق میں واقع کاؤنٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر الیکشن اسیفنی نوجیری کے مطابق برکس کاؤنٹی میں پول ورکرز ووٹوں کو سیل بند ڈبوں میں کاؤنٹی الیکشن آفس تک واپس لے کر جائیں گےجہاں انہیں ایک محفوظ کمرے میں لاک کر دیا جائے گا۔
فلاڈیلفیا میں قانون نافذ کرنے والے مقامی ادارے پولنگ کے مراکز سے ووٹوں کے ڈبے اکٹھے کرنے میں براہ راست کردار ادا کرتے ہیں۔
فلاڈیلفیا کے سٹی کمشنربلوسٹین نے، جو اس شہر کے انتخابات نگران بورڈ میں خدمات انجام دیتے ہیں کہا کہ پولنگ ختم ہونے کے بعد فلاڈیلفیا کے پولیس افسر شہر بھر کے پولنگ کے مراکز پر جائیں گے اور ووٹوں کے ڈبوں کو اکٹھا کر کے انہیں رات ختم ہونے پر ہمارے ہیڈ کوارٹر میں واپس بھیجیں گے۔
وہاں سے کاؤنٹی پولیس کی نگرانی میں ووٹوں کو ایک گودام تک پہنچایا جاتا ہے جہاں انہیں مفقل پنجرو ں میں محفوظ کیا جاتا ہے جن کی 24 گھنٹے نگرانی کی جاتی ہے۔