رسائی کے لنکس

کاملا ہیرس صدارتی مباحثے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مصافحہ کر رہی ہیں۔ (فائل فوٹو)
کاملا ہیرس صدارتی مباحثے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مصافحہ کر رہی ہیں۔ (فائل فوٹو)

ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب، کاملا ہیرس کی مبارکباد

میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب صدر کاملا ہیرس نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اُنہیں مبارکباد دی ہے۔

21:54

سابق صدر جارج بش اور اُن کی اہلیہ کی ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد

امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش اور اُن کی اہلیہ لارا بش نے ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

ایک بیان میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ "وہ اور اُن کی اہلیہ تمام امریکی شہریوں کے ساتھ مل کر دعا گو ہیں کہ ہمارے نئے رہنما کامیاب ہوں۔"

جارج بش نے صدارتی انتخاب میں کسی اُمیدوار کی حمایت نہیں کی تھی، تاہم اُن کے نائب صدر رہنے والے ڈک چینی نے کاملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

سابق صدر بش کا کہنا تھا کہ وہ صدر بائیڈن اور کاملا ہیرس کی ملک کے لیے خدمات کو بھی سراہتے ہیں۔

00:04

کاملا ہیرس کی ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو، کامیابی پر مبارک باد

کاملا ہیرس نے صدارتی انتخاب میں کامیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کر کے مبارک باد دی ہے۔

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق کاملا ہیرس کے قریبی معاونین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دورانِ گفتگو کاملا ہیرس نے اقتدار کی پرامن منتقلی اور تمام امریکیوں کا صدر بننے کی اہمیت پر زور دیا۔

کاملا ہیرس کے معاونین کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو چند منٹ تک جاری رہی۔

23:16

ڈونلڈ ٹرمپ مشی گن سے بھی کامیاب

نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریاست مشی گن سے بھی جیت گئے ہیں جس کے بعد اُن کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 292 ہو گئی ہے۔ کاملا ہیرس 224 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکی ہیں۔

ٹرمپ صدارتی انتخاب جیتنے کے لیے درکار 270 ووٹ پہلے ہی حاصل کر چکے ہیں۔ مشی گن اُن سوئنگ ریاستوں میں شامل تھی جس کے نتائج کو اہمیت دی جا رہی تھی۔ ٹرمپ نارتھ کیرولائنا، پینسلوینیا، جارجیا اور وسکونسن سے بھی کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔

22:05

کاملا ہیرس نے حامیوں کو ہوورڈ یونی ورسٹی بلا لیا

کاملا ہیرس نے اپنے حامیوں کو واشنگٹن ڈی سی کی ہوورڈ یونی ورسٹی بلا لیا ہے جہاں امریکی وقت کے مطابق کاملا ہیرس سہ پہر چار بجے اپنے خطاب میں اپنی شکست تسلیم کریں گی۔

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس'کے مطابق کاملا ہیرس کی انتخابی مہم کا کہنا ہے کہ امریکی وقت کے مطابق ایک بجے یونی ورسٹی کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔

کاملا نے ہوورڈ یونی ورسٹی میں اپنا الیکشن ہیڈ کوارٹر قائم کیا تھا جہاں منگل کی شب اُن کا خطاب بھی متوقع تھا۔

الیکشن کی رات تک کاملا کے حامیوں میں جوش و خروش بھی دیکھا جا رہا تھا۔ تاہم جوں جوں انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوا اس کے بعد سے کارکنوں نے مایوس ہو کر وہاں سے جانا شروع کر دیا تھا۔ بعدازاں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ کاملا خطاب نہیں کریں گی۔

21:54

سابق صدر جارج بش اور اُن کی اہلیہ کی ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد

امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش اور اُن کی اہلیہ لارا بش نے ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

ایک بیان میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ "وہ اور اُن کی اہلیہ تمام امریکی شہریوں کے ساتھ مل کر دعا گو ہیں کہ ہمارے نئے رہنما کامیاب ہوں۔"

جارج بش نے صدارتی انتخاب میں کسی اُمیدوار کی حمایت نہیں کی تھی، تاہم اُن کے نائب صدر رہنے والے ڈک چینی نے کاملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

سابق صدر بش کا کہنا تھا کہ وہ صدر بائیڈن اور کاملا ہیرس کی ملک کے لیے خدمات کو بھی سراہتے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG