رسائی کے لنکس

ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ
ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ

صدارتی انتخابات کے اب تک کے نتائج

امریکہ کی مختلف ریاستوں سے انتخابی نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے لیے ہمارے لائیو بلاگ کا وزٹ کیجئے،اور تازہ ترین نتائج جاننے کےلیے سال 2024 کےانتخابات کے امریکہ کے نقشے پر کلک کریں۔

14:01 5.11.2024

امریکی الیکشن: ووٹوں کی گنتی کیسے کی جاتی ہے؟

زیادہ تر ملکوں میں الیکشن کمیشن انتخابات اور ووٹوں کی گنتی کا کام کرتا ہے۔ لیکن امریکہ میں یہ نظام بالکل مختلف طریقے سے انجام دیا جاتا ہے۔ یہ نظام کیسے کام کرتا ہے؟

امریکی الیکشن: ووٹوں کی گنتی کیسے کی جاتی ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:59 0:00

13:51 5.11.2024

خفیہ اداروں کا الیکشن پر روس کے اثر انداز ہونے کا انتباہ

امریکہ میں منگل کو صدارتی انتخاب کے لیے ہونے والی پولنگ سے قبل خفیہ اداروں نے ایک انتباہ جاری کیا ہے جس کے مطابق الیکشن کے عمل پر شہریوں کے اعتماد کو مجروح کرنے اور ان کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔

امریکہ کے تحقیقاتی ادارے ’فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن‘ (ایف بی آئی) اور سائبر سیکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی (سی آئی ایس اے) نے پیر کی شب ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں الیکشن کا حوالہ دیتے ہوئے متنبہ کیا گیا ہے کہ روس سے سب سے زیادہ خطرہ ہے۔

سیکیورٹی اداروں کے بیان میں ووٹرز کو ان کی رائے پر اثر انداز ہونے کی نئی مہم سے خبردار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ مہم کا مقصد الیکشن کے عمل پر عوام کے اعتماد اور یقین کو مجروح کرنا ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ صدارتی الیکشن کے نتائج میں اہم کردار ادا کرنے والی سوئنگ اسٹیٹس میں عوام کو مشتعل کرنے کا سبب بننے والی جعلی ویڈیوز اور آن لائن مضامین سامنے آ سکتے ہیں اور ایسے مواد سے کشیدگی بڑھنے کا بھی امکان موجود ہے۔

امریکہ کے خفیہ اداروں کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن پر اثر انداز ہونے والے مختلف کرداروں کا تعلق روس سے ہے جو اس طرح کی ویڈیوز اور مضامین کی تخلیق میں مصروف ہیں جس کا مقصد امریکہ کے انتخابات کی ساکھ مجروح کرنا اور رائے دہندگان میں تقسیم پیدا کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تخلیق کردہ جعلی مواد کے ذریعے امریکہ کے شہریوں کو ایک دوسرے کے خلاف تشدد پر اکسانے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔

مزید جانیے

13:49 5.11.2024

ریاست نارتھ کیرولائنا کی اہمیت

امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا ان سات ریاستوں میں شامل ہے جو 2024 کے الیکشن میں کسی بھی امیدوار کی جیت یا ہار میں فیصلہ کُن ثابت ہوسکتی ہیں۔

13:46 5.11.2024

امریکہ میں کتنے ووٹرز قبل از وقت ووٹ ڈال چکے ہیں؟

امریکہ میں قبل از وقت ووٹ بیلٹ یا ڈاک کے ذریعے ڈالنے کی اجازت ہے۔ اس لیے شہریوں کی ایک بڑی تعداد اس سہولت کا استعمال کرتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکہ میں آٹھ کروڑ دس لاکھ سے زائد شہریوں نے قبل از وقت ووٹ ڈالا ہے۔

سال 2020 میں امریکہ میں صدارتی الیکشن میں مجموعی طور پر 15 کروڑ 80 لاکھ ووٹ ڈالے گئے تھے۔ اس بار اس تعداد سے نصف سے بھی زیادہ ووٹ پہلے ہی ڈالے جا چکے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG