کاملا کی انتخابی مہم ریاست پینسلوینیا میں ختم
ٹرمپ کی انتخابی مہم ریاست مشی گن میں ختم
امریکی انتخابات کے نتائج 'کواڈ' پر اثر انداز نہیں ہوں گے؛ بھارت اور آسٹریلیا کو امید
آسٹریلیا اور بھارت کے وزرائے خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکی صدارتی انتخاب کے نتیجے سے قطع نظر بھارت، آسٹریلیا، جاپان اور امریکہ کا چار رکنی کواڈ گروپ انڈو پیسفک خطے میں باہمی اشتراک جاری رکھے گا۔
خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ پینی یانگ نے منگل کو کینبرا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں کواڈ کی موجودگی نہایت اہم ہے۔
انہوں نے امریکہ میں صدارتی الیکشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "ہم انتخابات کے نتائج سے قطع نظر اس کی اہمیت کو برقرار دیکھتے ہیں۔"
آسٹریلوی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ جہاں تک امریکہ کے انتخابات کا تعلق ہے تو امریکی عوام جسے منتخب کریں گے آسٹریلیا اس کے ہمراہ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا پر مشتمل 'کواڈ' گروپ ایک ایسا سفارتی نیٹ ورک ہے جو انڈوپیسفک کو ایک ایسا آزاد، مستحکم اور خوش حال خطہ بنانے کا عزم رکھتا ہے جہاں سب کو مساوی مواقع میسر آئیں اور جو مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھتا ہو۔
ہیرس اور ٹرمپ کی خواتین سے سلوک کے معاملے پر نوک جھونک
امریکی الیکشن سے قبل نائب صدر کاملا ہیرس اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مختلف ریاستوں میں ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے معاشرے میں خواتین سے سلوک کے مسئلے پر نوک جھونک کر رہے ہیں۔
پانچ نومبر کے الیکشن میں دونوں امیدوار جمعرات کو امریکہ کی جنوب مغربی کانٹے کے مقابلے کی ریاستوں ایریزونا اور نیواڈا میں ووٹروں سے خطاب کر رہے تھے۔
عوامی جائزوں کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار ہیرس اور ان کے ری پبلیکن مد مقابل ٹرمپ ان دو ریاستوں میں قریبی مقابلے میں برابر جار رہے ہیں۔
ایریزونا اور نیواڈا ان سات ریاستوں میں شامل ہیں جو کہ منگل کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتیجے پر بہت اثرا انداز ہوں گی۔
امریکہ کی پچاس میں سے باقی 43 ریاستوں میں دونوں امیدواروں کو ایک دوسرے پر واضح سبقت حاصل ہے۔