رسائی کے لنکس

یمن 'اسلحہ لے جانے' والی ایرانی کشتیوں پر امریکہ کی تشویش


شیعہ حوثی باغی
شیعہ حوثی باغی

واشنگٹن نے یمن کے قریب سمندر میں طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ اور دیگر جنگی کشتیاں تعینات کر رکھی ہیں۔

امریکہ کے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کو یمن کی طرف جانے والی ایرانی کشتیوں کے بارے میں "تشویش" ہے جو مبینہ طور پر شیعہ حوثی باغیوں کے لیے ہتھیار لے کر جا رہی ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ " کسی کے لیے بھی جواز نہیں بنتا کہ وہ ایسی صورتحال میں جدید ہتھیار فراہم کرے جو کہ پہلے ہی بہت زیادہ بگڑ چکی ہو۔"

واشنگٹن نے یمن کے قریب سمندر میں طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ اور دیگر جنگی کشتیاں تعینات کر رکھی ہیں۔

ایشٹن کارٹر نے یہ نہیں بتایا کہ آیا امریکی فوجی حکام ایرانی مال بردار کشتیوں کا راستہ روکیں گے یا نہیں لیکن ان کا کہنا تھا کہ امریکی کشتیوں کی موجود امریکہ کو "آپشنز" فراہم کرتی ہے۔

صدر براک اوباما نے رواں ہفتے ہی ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ امریکہ نے تہران کو "ایک واضح پیغام" دے دیا ہے کہ اگر یمن میں گروپوں کو اسلحہ فراہم کیا جاتا ہے تو یہ ایک "مسئلہ" ہو گا۔

باور کیا جاتا ہے کہ ایران شیعہ حوثی باغیوں کی حمایت کرتا آ رہا ہے جنہیوں نے یمن کے مختلف علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ تہران باغیوں کی حمایت کے دعوؤں کی تردید کرتا ہے۔

ایک ماہ قبل سعودی عرب نے اپنے خلیجی اور عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا جسے دو روز قبل ہی ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG