رسائی کے لنکس

عراق: امریکی فوج نے داعش کا رہنما پکڑ لیا


فائل
فائل

عراق کے لیے یہ خصوصی فورس اُس وقت تشکیل دی گئی تھی جب گذشتہ سال ’یو ایس ڈیلٹا فورس‘ شام میں داخل ہوئی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے داعش کے کمانڈر، ابو سیاف کو ہلاک کیا۔ چھاپے کے دوران، کمانڈر کی بیوی، ام سیاف کو پکڑ لیا گیا

امریکی دفاعی اہل کاروں کا کہنا ہے کہ خصوصی کارروائیوں پر مامور امریکی افواج نے عراق میں داعش کا ایک مشتبہ سرغنہ پکڑ لیا ہے۔

حکام کے مطابق، امریکی حراست میں لیے گئے فرد کی چھان بین جاری ہے، جن کے لیے توقع ہے کہ اُنھیں آئندہ دِنوں کے دوران عراقی عہدے داروں کے حوالے کیا جائے گا۔

اس شخص کو خصوصی کارروائیاں کرنے والی امریکی فورس نے پکڑا ہے جسے دولت اسلامیہ کے چوٹی کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے عراق اور شام بھیجا گیا تھا۔

عراق کے لیے یہ خصوصی فورس اُس وقت تشکیل دی گئی تھی جب گذشتہ سال ’یو ایس ڈیلٹا فورس‘ شام میں داخل ہوئی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے داعش کے کمانڈر، ابو سیاف کو ہلاک کیا۔ چھاپے کے دوران، کمانڈر کی بیوی، ام سیاف کو پکڑ لیا گیا۔

حکام کے مطابق، تفتیش کے دوران، ام سیاف نے امریکیوں کو قیمتی معلومات فراہم کی ہے۔ بالآخر اُنھیں عراقی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

گذشتہ ماہ، امریکی محکمہٴ انصاف نے الزام لگایا تھا کہ امریکی امدادی کارکن، کیلا مولر کی گذشتہ سال کی ہلاکت میں اُنھوں نے کردار ادا کیا تھا۔ ام سیاف اور اُن کے ہلاک کیے گئے شوہر پر الزام ہے کہ اُنھوں نے مولر اور دیگر خواتین کو اپنے گھر پر یرغمال بنا رکھا تھا۔

امریکی اہل کاروں کا کہنا ہے کہ اغوا کیے جانے کے دوران داعش کے سربراہ، ابو بکر البغدادی اُن کے خلاف بارہا جسمانی تشدد کرتے رہے۔

مولر کو فروری 2015ء میں ہلاک کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG