امریکہ میں صدارتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر کے باعث دونوں بڑی جماعتوں ری پبلکن اور ڈیمو کریٹک پارٹی کے حامیوں نے مختلف ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے کیے۔ ٹرمپ کے حامیوں نے ریاست مشی گن میں گنتی رکوانے کے لیے مظاہرہ کیا جب کہ جو بائیدن کے حامی ہر ووٹ گننے کے مطالبات کرتے نظر آئے۔
صدر ٹرمپ اور بائیڈن کے حامیوں کے احتجاجی مظاہرے

1
نیو یارک میں الیکشن کے اگلے روز بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور مین ہیٹن کے علاقے میں ریلی نکالی۔ شرکا نے 'ہر ووٹ گننے' پر مشتمل بینرز اُٹھا رکھے تھے۔

2
ریاست ایریزونا میں صدر ٹرمپ کے حامی الیکشن سینٹر کے باہر جمع ہو گئے اور نعرہ بازی کی۔ صدر ٹرمپ نے ووٹوں کی گنتی کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

3
ری پبلکن پارٹی نے مختلف ریاستوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے عدالت سے بھی رُجوع کیا ہے۔

4
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے بدھ کو ایریزونا اسٹیٹ کیپیٹل بلڈنگ کے سامنے بھی ریلی نکالی۔