امریکہ میں صدارتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر کے باعث دونوں بڑی جماعتوں ری پبلکن اور ڈیمو کریٹک پارٹی کے حامیوں نے مختلف ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے کیے۔ ٹرمپ کے حامیوں نے ریاست مشی گن میں گنتی رکوانے کے لیے مظاہرہ کیا جب کہ جو بائیدن کے حامی ہر ووٹ گننے کے مطالبات کرتے نظر آئے۔
صدر ٹرمپ اور بائیڈن کے حامیوں کے احتجاجی مظاہرے

5
لاس اینجلس میں ہونے والے مظاہرے میں خواتین نے مختلف پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ ان پر زیادہ تر کارڈز پر 'کاؤنٹ ایوری ووٹ' یعنی ہر ووٹ شمار کیا جائے درج تھا۔ امریکی عوام صدارتی انتخابات کے نتائج کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

6
ریاست ایریزونا کے علاقے فینکس میں صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے خلاف اسٹیٹ کیپیٹل بلڈنگ کے سامنے ہونے والے مظاہرے کا منظر۔

7
ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل میں بھی شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور مظاہرہ کیا۔

8
بوسٹن میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں نئی سیاسی جماعت اور نئے سسٹم کا مطالبہ کیا گیا۔ اس مظاہرے میں شریک بیشتر افراد نے دونوں اُمیدواروں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔