رسائی کے لنکس

یمن میں فضائی کارروائیاں، القاعدہ کے پانچ عسکریت پسند ہلاک


امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 20 نومبر کو بيضاء صوبے میں کی جانے والی کارروائی کے دوران القاعدہ کا ایک رہنما مجاہد العدنی اور اس کے چار ساتھی ہلاک ہوگئے۔

امریکہ کی فوج کی طرف سے یمن میں کی جانے والی فضائی کارروائیوں میں القاعدہ کے پانچ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 20 نومبر کو بيضاء صوبے میں کی جانے والی کارروائی کے دوران القاعدہ کا ایک رہنما مجاہد العدنی اور اس کے چار ساتھی ہلاک ہوگئے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ العدنی یمنی اور اتحادی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کرنے کا ذمہ دار تھا ۔ بیان کے مطابق جزیرہ نما عرب میں القاعدہ پر اس کا بہت اثر ورسوخ تھا اس کے علاوہ اس کے دیگر عسکریت پسند اعلیٰ رہنماؤں سے قریبی تعلقات تھے ۔

یمن گزشتہ تین سالوں سے خانہ جنگی کا شکار ہے جس کی وجہ سے القاعدہ اور داعش سے منسلک گروپوں کو اپنی کارروائیوں کو وسعت دینے کا موقع مل گیا ہے۔

یمن میں جاری شورش کی وجہ سے اب تک 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔

رواں ہفتے یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کو ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے ہلاک کر دیا تھا جو قبل ازیں سابق صدر کے اتحادی تھے۔ ان کی ہلاکت کے بعد ملک میں جاری تشدد میں اضافہ ہو گیا ہے اور متحارب فریقوں کی درمیان لڑائی میں بھی شدت آ گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG