رسائی کے لنکس

امریکہ، اقوام ِ متحدہ کے اجلاسوں میں شام کے مسئلے پر زور دے گا: امریکی حکومتی ترجمان


امریکی صدر باراک اوباما اقوام ِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے منگل کے روز خطاب کریں گے۔ امریکی محکمہ ِ خارجہ کے عہدیدار ڈین پٹمین کا کہنا ہے کہ صدر اوباما کی تقریر میں مشرق ِ وسطیٰ، شام اور شمالی افریقہ کو اہمیت حاصل ہو گی۔

عالمی رہنما اگلے ہفتے نیویارک میں اقوام ِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اکٹھے ہو رہے ہیں۔

جمعے کے روز امریکی حکومت کی جانب سے اقوام ِ متحدہ کے اجلاسوں کے لیے امریکی ایجنڈا واضح کیا گیا ہے۔

امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ جنرل اسمبلی کے اجلاسوں میں امریکہ کے ایجنڈے میں شام، مشرق ِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ کو زیادہ اہمیت دی جائے گی۔

امریکی محکمہ ِ خارجہ کے عہدیدار ڈین پٹمین کا کہنا تھا کہ امریکہ، شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے جلد خاتمے پر زور دے گا تاکہ شام میں جاری خانہ جنگی ختم کرنے کے لیے کوششوں کا آغاز کیا جا سکے۔

امریکی محکمہ ِ خارجہ کے عہدیدار ڈین پٹمین کے الفاظ، ’ہم چاہیں گے کہ جلد از جلد شام میں موجود کیمیائی ہتھیاروں کا خاتمہ کیا جائے تاکہ اس کے بعد ہم سیاسی ایجنڈے کی طرف آئیں، سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کریں اور ان کے درمیان مذاکرات کرائیں۔ اس پر پہلے ہی جینیوا میں ہونے والے اجلاسوں میں اتفاق کیا جا چکا ہے۔‘

امریکی محکمہ ِ خارجہ کے عہدیدار ڈین پٹمین کا کہنا ہے کہ امریکہ کو اقوام ِ متحدہ کی سیکورٹی کونسل سے مایوسی ہوئی ہے جہاں ویٹو کا اختیار رکھنے والے روس اور چین جیسے ممالک نے شام کے حوالے سے کسی بھی کوشش کا راستہ روکا ہے۔

امریکی صدر باراک اوباما اقوام ِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے منگل کے روز خطاب کریں گے۔ امریکی محکمہ ِ خارجہ کے عہدیدار ڈین پٹمین کا کہنا ہے کہ صدر اوباما کی تقریر میں مشرق ِ وسطیٰ، شام اور شمالی افریقہ کو اہمیت حاصل ہو گی۔

نیو یارک میں صدر اوباما کی نائیجیریا، لبنان اور فلسطینی صدور کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ امریکی محکمہ ِ خارجہ کے عہدیدار ڈین پٹمین نے میڈیا میں آنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں امریکی صدر اور ایرانی صدر کے درمیان اس موقعے پر کسی ممکنہ ملاقات کی بات کی جا رہی تھی۔

پیر کی رات صدر اوباما عالمی رہنماؤں کے لیے نیویارک میں ایک عشائیہ دیں گے۔
XS
SM
MD
LG