رسائی کے لنکس

پاکستان صحافی کے قتل پر اقوام متحدہ کا مذمتی بیان


ارینا بوکوا
ارینا بوکوا

آزادی صحافت کا دفاع کرنے والے اقوام متحدہ ایک ذیلی ادارے نے رواں ماہ بلوچستان میں پاکستانی صحافی منیر شاکر کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا ہے۔

مقتول بلوچ صحافی منیر شاکر
مقتول بلوچ صحافی منیر شاکر

بدھ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں تعلیم، سائنس اور ثقافت کے فروغ کے لیے قائم اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل ارینا بوکوا نے کہا کہ اس جرم میں ملوث افراد کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانا انتہائی ضروری ہے۔” صحافیوں کے لیے مناسب سلامتی کے حالات فراہم کیے جائیں تاکہ وہ آزادی اظہار کے اپنے بنیادی حق کا استعمال کرکے لوگوں تک غیر جانبدار معلومات پہنچا سکیں۔“

منیر شاکر آن لائن نیوز نیٹ ورک اور ایک بلوچی ٹی وی چینل سبز باغ کے نمائندے تھے جنہیں 14اگست کو صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں پریس کلب سے اپنے گھر جاتے ہوئے قتل کیا گیا۔ وہ پاکستان میں رواں سال قتل کیے جانے والے تیرہویں صحافی ہیں۔

گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے پاکستانی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ صحافیوں کواغواکرنے،ان کے لاپتہ ہونے اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی تحقیقات کرے۔

صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قائم بین الاقوامی تنظیموں کے مطابق پاکستان کا شمار ان ملکوں میں ہوتا ہے جو صحافیوں کے لیے خطرناک ترین سمجھے جاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG