دو مسلم خواتین کلثوم عبداللہ اور مریم شریفی دو ایسے کھیلوں میں اپنا نام پیدا کر رہی ہیں جن کے بارے میں ایک عام تاثر یہ ہے کہ انہیں صرف مرد ہی اختیار کرسکتے ہیں۔
مشکل کھیلوں میں نام پیدا کرنے والی دو مسلم خواتین

1
کلثوم عبداللہ ایک ویٹ لفٹر ہیں جنہوں نے پہلے ویٹ لفٹنگ کی امریکی تنظیم 'یو ایس اے ویٹ لفٹنگ' اور پھر اس کھیل کی منتظم عالمی تنظیم 'انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن' کو مجبور کیا کہ وہ کھلاڑیوں کے لیے لازم لباس کی شرائط نرم کریں تاکہ حجاب پہننے والی مسلم خواتین بھی ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں شریک ہوسکیں۔

2
کلثوم عبداللہ کی ویب سائٹ ( LiftingCovered.com ) پر ان کے ویٹ لفٹنگ کے کیریئر اور ویٹ لفٹرز کے ڈریس کوڈ کو تبدیل کرانے کے لیے ان کی جدوجہد کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔

3
کلثوم عبداللہ کی عمر 38 سال ہے اور ان کا تعلق پاکستان سے ہے۔ انہیں ویٹ لفٹنگ کا شوق لڑکپن میں ہوا تھا۔

4