بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور ضلع سبی میں یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلیوں کے دوران بم دھماکوں میں دو افراد ہلاک 17 افراد زخمی ہو گئے۔ کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے قریب بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔ دھماکے سے ایک ٹرک اور کار کو نقصان پہنچا۔ دوسری جانب ضلع سبی میں لونی روڈ پر چونگی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوئے۔ دونوں دھماکے ایسے موقع پر ہوئے جب یوم یکجہتی کشمیر کےسلسلے میں ریلیاں نکالی جا رہی تھیں۔