امریکہ کے صدارتی انتخابات میں اب صرف ایک ہفتہ ہی باقی رہ گیا ہے اور دونوں امیدواروں کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ منگل کی شب ری پبلکن امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست پینسلوینیا کے شہر ایلن ٹاؤن میں انتخابی جلسہ کیا۔ دوسری جانب ڈیموکریٹک امیدوار اور نائب صدر کاملا ہیرس نے بھی منگل کی شام وائٹ ہاؤس کے قریب ریلی سے خطاب کیا۔ دونوں امیدواروں نے انتخابی ریلیوں سے خطاب کے دوران ایک دوسرے پر تنقید کی۔ امریکہ میں لگ بھگ تین کروڑ 80 لاکھ افراد قبل از وقت ووٹ اور میل ووٹ کا استعمال کر چکے ہیں جب کہ دیگر پانچ نومبر کو حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔