رسائی کے لنکس

'ایسایس' سے امریکہ میں پانچ ہلاکتیں، طوفان کینیڈا پہنچ گیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کی کئی ریاستوں میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان 'ایسایس' کینیڈا کے ساحلوں سے ٹکرا گیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق طوفان کے باعث پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جنوبی کیرولائنا میں دو جب کہ نیو یارک، ڈیلاور اور میری لینڈ میں ایک، ایک ہلاکت ہوئی۔

طوفان کا رُخ اب جنوب مشرقی کینیڈا کی طرف ہے جہاں اس کی شدت میں کمی آئی ہے۔

اس سے قبل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طوفان 'ایسایس' کے پیشِ نظر جنوب مشرقی ریاست نارتھ کیرولائنا میں ہنگامی حالت نافذ کردی تھی۔

ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد وفاقی حکومت کو طوفان سے متاثر ہونے والے قصبوں اور شہروں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے فوری طور پر وسائل مختص کرنے کا اختیار حاصل ہو جائے گا۔

طوفان کی وجہ سے جنوبی کیرولائنا سے نیویارک تک لگ بھگ 34 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔

بحرِ اوقیانوس میں بننے والے اس طوفان نے گزشتہ ہفتے ڈومینک ری پبلک اور ہیٹی میں بھی تباہی مچائی تھی۔

طوفان کے باعث فلوریڈا میں حکام نے ساحل، پارکس اور دیگر عوامی مقامات بند کر دیے تھے۔

طوفان کے باعث فلوریڈا میں ہزاروں گھروں کو بجلی کی ترسیل بھی منقطع ہو گئی ہے جب کہ ریاست کے گورنر رون ڈی سانتیس نے شہریوں سے کہا تھا کہ وہ کم از کم ایک ہفتے کا راشن، پانی اور ادویات ذخیرہ کر لیں۔

اتوار کی شب 'ایسایس' کے زیرِ اثر چلنے والی ہواؤں کی رفتار 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی۔

XS
SM
MD
LG