رسائی کے لنکس

شام میں القاعدہ کا ایک اہم رہنما ہلاک


ذرائع کے مطابق ترکی کی سرحد کے قریب واقع سلقين شہر میں ہونے والے اس حملے میں نصرہ کے تین اور کمانڈر بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

شام میں القاعدہ کی شاخ نصرہ فرنٹ نے جمعرات کو اپنے ایک اہم رہنما کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کے مطابق یہ رہنما عسکریت پسندوں کی ایک اعلیٰ سطح کی اجلاس میں ہونے دھماکے سے ہلاک ہوا۔

افغانستان، عراق اور شام میں سرگرم ابو حمام الشامی، جسے نصرہ فرنٹ میں جنرل ملٹری کمانڈر کا خطاب حاصل تھا، شام میں جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں سب سے سینیئر تھا۔

عسکریت پسند ذرائع کے مطابق ابو حمام صوبہ ادلب میں امریکہ کی اتحادی افواج کے فضائی حملے میں ہلاک ہوا۔ مگر اتحادی افواج کے ایک ترجمان نے کہا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں انہوں نے اس صوبے میں کوئی فضائی کارروائی نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق ترکی کی سرحد کے قریب واقع سلقين شہر میں ہونے والے اس حملے میں نصرہ کے تین اور کمانڈر بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

نصرہ فرنٹ نے اس واقعے کے بارے میں ٹویٹر پر لکھا کہ ’’کمانڈر ابو حمام کی شہادت کی خبر سن کر اسلامی قوم کا دل خون کے آنسو بہا رہا ہے۔‘‘ ایک عسکریت پسند نے اس حملے کو نصرہ فرنٹ کے لئے ’’ایک بہت بڑا دھچکا۔ ایک بہت دردناک اور طاقتور حملہ‘‘ قرار دیا۔

اس واقعے کے بعد نصرہ فرنٹ نے اپنے ارکان کو ذرائع ابلاغ کو معلومات فراہم کرنے سے منع کر دیا ہے۔

شام میں انسانی حقوق اور تنازعات پر نظر رکھنے والی غیر سرکاری تنظیم "سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس" کا بھی کہنا ہے کہ الشامی نصرہ فرنٹ کے دیگر ارکان سمیت مارا گیا۔

XS
SM
MD
LG