رسائی کے لنکس

مغربی کنارے کے علاقے میں تین فلسطینی ہلاک


اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقے میں حملہ کرنے والے تین فلسطینوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقے میں حملہ کرنے والے تین فلسطینوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ دو حملہ آوروں نے بس اسٹاپ پر موجود افراد پر فائرنگ کی، جس پر اسرائیلی فورسز نے اُنھیں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

بیان کے مطابق اس واقعہ میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے۔

اس حملے کے کچھ ہی دیر بعد اُسی بس اسٹاپ کے قریب ایک شخص نے اپنی کار اسرائیلی فوج کی گاڑی سے ٹکرا دی، جس پر فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی شہری ہلاک ہو گیا۔

اس واقعہ میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔

گزشتہ سال اکتوبر سے فلسطینوں کی طرف سے ایسے حملوں کے بعد 28 اسرائیلی اور دو امریکی شہری ہلاک ہوئے جب کہ 184 فلسطینی بھی مارے گئے۔

اسرائیلی پولیس کا موقف رہا ہے کہ مارے جانے والے فلسطینیوں میں سے اکثریت ایسی ہے جنہیں حملوں کے دوران جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کیا گیا۔

اسرائیل میں حکام کا الزام ہے کہ فلسطین کے قائدین اپنے نوجوانوں کو تشدد کے ایسے واقعات پر اکساتے ہیں لیکن فلسطینیوں کا ماننا ہے کہ بے روزگاری اور دیگر محرمیوں کے باعث نوجوان ایسے اقدامات کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG