تنگ گلیاں اور بل کھاتے راستے لیکن زندگی رواں دواں۔ اندرون لاہور بھی خوب ہے، یہاں زندگی کے تمام رنگ دیکھنے کو ملتے ہیں۔ آئیے آپ کو دکھاتے ہیں اندرون شہر کے تاریخی دروازوں میں شامل سب سے چھوٹے دروازے موری گیٹ کا رنگین رُخ جہاں دھاگے رنگنے کی کئی فیکٹریاں قائم ہیں۔
اندرون لاہور میں رنگ ریزی

5
کاٹن کے سفید دھاگے کو پہلے بلیچ سے گزارا جاتا ہے۔

6
سفید دھاگے کو بلیچ سے گزارنے کے بعد بڑے اسٹیل کے کڑاہے میں پانی گرم کیا جاتا ہے۔

7
مطلوبہ رنگ کو حسبِ ضرورت وزن کیا جاتا ہے اور پھر اُبلتے ہوئے پانی میں ڈال دیا جاتا ہے۔

8
گرم پانی میں رنگ ڈالنے کے بعد سفید دھاگے کو پکتے رنگ میں ڈال کر رنگنے کا عمل شروع ہوتا ہے۔