بھارت کی حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے زرعی اصلاحات کے خلاف گزشتہ کئی روز سے جاری کاشت کاروں کے احتجاج کا سلسلہ لندن پہنچ گیا ہے۔ اتوار کو برطانوی دارالحکومت میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا اور ٹریفک بلاک کر دی جب کہ پولیس نے 13 افراد کو حراست میں بھی لے لیا۔ بھارت میں زرعی اصلاحات کا بل ستمبر میں منظور ہوا تھا جس میں آڑھتی کا کردار ختم کرتے ہوئے کاشت کاروں کو اپنی اجناس مارکیٹ میں فروخت کرنے کا کہا گیا تھا تاہم کاشت کار اپنی اجناس کی کم سے کم قیمت سے محروم ہوجانے کے خدشے کے تحت سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ ان کے احتجاج کا سلسلہ اب لندن تک پہنچ گیا ہے۔
بھارتی کاشت کاروں کا احتجاج لندن پہنچ گیا

5
لندن میں ہونے والے احتجاج میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔

6
بھارت میں حکومت اور کاشت کاروں کے درمیان ہفتے کو مذاکرات ہوئے جو بے نتیجہ ثابت ہوئے جس کے سبب ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے جب کہ مذاکرات کا دوسرا دور بدھ کو ہوگا۔

7
لندن کے ٹریفلگر اسکوائر پر برطانیہ میں مقیم بھارتی شہریوں کی جانب سے بھارتی کاشت کاروں سے اظہار یکجتی کے طور پر ہونے والے مظاہرے کا ایک منظر۔ بھارت شہریوں نے احتجاج کے دوران بھارتی حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

8
بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ اس کا ہول سیل مارکیٹوں کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور کسان اپنی مرضی سے خریداروں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔