دنیا کے کئی ملکوں میں مہینوں جاری رہنے والی پرتعیش تقریبات کے بعد ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی ہو گئی ہے۔ جمعے کو ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی، فارما ٹائیکون ویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ تقریب میں بالی وڈ، ہالی وڈ ستاروں سمیت گائیگی، کھیل، سیاست اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ شادی کی تقریبات کے دوران زبردست ڈیکوریشن، بالی وڈ اور ہالی وڈ ستاروں کی شرکت اوران کی پرفارمنس نے عوام کی توجہ حاصل کی۔ نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے بھی شادی کی تقریبات کو خصوصی کوریج دی۔
کئی ماہ کے جشن کے بعد مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی ہو گئی

1
مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔

2
بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان اپنی اہلیہ گوری خان کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شریک ہوئے اور ریڈ کارپٹ کے پر تصویر بنوائی۔

3
اداکارہ ایشوریا رائے بچن اپنی بیٹی آرادھا کے ہمراہ تصویر بنواتے ہوئے۔

4
رنبیر کپور اہلیہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ