پاکستان کے پانچویں بڑے اور قدیم ترین شہر ملتان کا ہر رنگ بے مثال ہے۔ اولیا کے تاریخی مزار ہوں یا آم کے باغات، ان میں گردش کرتی دلکش خوشبو ہو یا پھر سوہن حلوا، اور تو اور ملتانی مٹی سے بھی ہر خاص و عام واقف ہے۔ شہر کی ثقافت کی ڈوریں صدیوں پیچھے تک جاتی ہیں۔
ملتان: اولیا کے مزاروں سے آم کے باغات تک، ہر رنگ بے مثال

9
لڑکیاں اپنی شادی کی منت مانگنے کے لیے بھی مزار کا رخ کرتی ہیں۔ ضلع قصور کی ثوبيہ بھی ان میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے منت کے طور کلائی پر چار گرہیں باندھوائی ہیں۔

10
عقیدت مند مزار پر پھول چڑھانے کے ساتھ دیے بھی روشن کرتے ہیں جبکہ درخت کی ٹہنی پر دھاگہ باندھنا اور کبوتروں کو دانے ڈالنا بھی مقدس عمل سمجھا جاتا ہے

11
ہفتے کے سات دنوں میں جمعرات کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ اس دن مزار پر میلے کا سماں ہوتا ہے۔ سیکڑوں زائرین دن بھر مزار کا دورہ کرتے ہیں۔

12
شمس تبريز تيرھويں صدی کے مشہور صوفی بزرگ تھے۔ وہ ايران ميں پيدا ہوئے جبکہ ان کی تدفين ملتان ميں ہوئی۔ ہزاروں کی تعداد ميں عقيدت مند روزانہ ان کے مزار پر حاضری ديتے ہيں۔