پولیس حکام کے مطابق حملہ جمعے کی صبح جمرود روڈ پر واقع ڈائریکٹوریٹ زراعت خیبر پختونخوا پر کیا گیا جس کے احاطے میں ایگری کلچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بھی واقع ہے۔
پولیس حکام نے حملے میں 10 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں سے بیشتر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ ہیں۔ تاہم عینی شاہدین نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ حملے میں 11 افراد مارے گئے ہیں۔
حکام نے حملے میں کم از کم 34 افراد کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔
کالعدم شدت پسند تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان نے صحافیوں کوبھیجے جانے والے ایک بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے حملے کا نشانہ انٹیلی جنس ایجنسی 'آئی ایس آئی' کا خفیہ دفتر تھا۔
مزید لوڈ کریں