پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں واقع ایک زرعی تربیت گاہ اور محکمۂ زراعت کے صوبائی دفتر پر دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔
تصاویر: پشاور یونیورسٹی کے نزدیک حملہ

5
پشاور کے ایس ایس پی آپریشن سجاد خان نے تصدیق کی ہے کہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور ہلاک ہوگئے ہیں۔

6
حملہ آوروں نے سب سے پہلے عمارت کے داخلی دروازے پر موجود چوکیدار کو نشانہ بنایا جس کے بعد وہ عمارت میں داخل ہوگئے۔

7
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور خود کُش جیکٹس اور بارودی مواد سے لیس تھے۔

8
حملہ آوروں کے خلاف آپریشن کے دوران عمارت میں موجود افراد کو ریسکیو کیا گیا۔