قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ جمعرات کو دفتر خارجہ میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران فریقین نے افغان امن مذاکرات کی جلد بحالی کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
طالبان وفد کا دورۂ پاکستان، پاکستانی حکام سے ملاقاتیں

1
طالبان کا 12 رکنی وفد پاکستان کے دفترِ خارجہ پہنچا۔ جہاں شاہ محمود قریشی نے اُن کا استقبال کیا اور وفد کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا۔

2
افغان طالبان کا وفد ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں بدھ کی شب پاکستان پہنچا ہے۔

3
طالبان کے وفد نے جمعرات کو پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے کی صورت حال، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

4
افغان طالبان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف بھی کی۔