بھارت کا مشہور سیاحتی مقام تاج محل بدھ کو سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے جس کے بعد سیاحوں نے اس کا رخ کیا۔ حکام نے یومیہ 650 سیاحوں کو تاج محل آنے کی اجازت دی ہے۔ مغل بادشاہ شاہ جہاں نے 17 ویں صدی میں اپنی اہلیہ ممتاز محل کی یاد میں تاج محل تعمیر کرایا تھا جہاں ان دونوں کی قبریں موجود ہیں۔ بھارت کے شہر آگرہ میں واقع اس سیاحتی مقام کو کرونا کیسز میں اضافے کے باعث گزشتہ برس مارچ میں بند کیا گیا تھا۔ بعدازاں، ستمبر میں دوبارہ سیاحوں کو یہاں آنے کی اجازت دی گئی، لیکن رواں برس اپریل میں کرونا کیسز میں ایک مرتبہ پھر تیزی کے بعد تاج محل کو دوبارہ بند کر دیا گیا تھا۔
تاج محل کھلنے کے بعد سیاحوں کی آمد

1
بھارتی حکومت نے کرونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کے بعد تاج محل سمیت دیگر سیاحتی مقامات کو عوام کے لیے کھول دیا ہے۔

2
تاج محل میں عوامی داخلے کی اجازت ملنے کے بعد بدھ کو ہی مقامی و غیر ملکی سیاحوں نے اس تاریخی مقام کی سیر کی۔

3
حکام نے یومیہ 650 سیاحوں کو تاج محل آنے کی اجازت دی ہے۔

4
مغل بادشاہ شاہ جہاں نے 17 ویں صدی میں اپنی اہلیہ ممتاز محل کی یاد میں تاج محل تعمیر کرایا تھا جہاں ان دونوں کی قبریں موجود ہیں۔