بھارت کی حکومت نے ملک میں کرونا وبا کے پھیلاؤ کے باوجود دارالحکومت نئی دہلی کے قریبی شہر آگرہ میں واقع تاج محل کو سیاحوں کے لیے کھول دیا ہے۔ لیکن حکام کا کہنا ہے کہ وبا کی وجہ سے محدود تعداد میں سیاحوں کو تاریخی عمارت میں آنے کی اجازت ہو گی۔
تاج محل چھ ماہ بعد کھل گیا

1
حکام کا کہنا ہے کہ روزانہ صرف پانچ ہزار سیاحوں کو تاج محل دیکھنے کی اجازت ہو گی اور اُنہیں سماجی دوری اور ہینڈ سینیٹائز کرنا ہوں گے۔

2
بھارت میں مارچ میں اعلان کردہ سخت لاک ڈاؤن کے باعث تاج محل بھی ویران ہو گیا تھا اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں سمیت کسی کو بھی تاج محل کی سیر کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

3
تاج محل ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے بھارت کا مشہور سیاحتی مقام ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق سالانہ 70 لاکھ سیاح تاج محل کی سیر کرتے ہیں۔

4
حکام کا کہنا ہے کہ ایک دن میں صرف پانچ ہزار افراد کو سماجی دوری سے متعلق قواعد پر سختی سے عمل کرتے ہوئے تاج محل کے دورے کی اجازت دی جائے گی جب کہ ٹکٹس بھی صرف آن لائن خریدے جاسکیں گے۔